LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ جمہوریت کی کامیابی کیلئے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے: مریم نواز مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی

72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی

Web Desk

15 September 2026

ملائیشیا کے سابق قومی فٹبال اسٹار داتوک عبدہ علیف نے 72 سال کی عمر میں خود سے 52 برس چھوٹی 20 سالہ لڑکی سے شادی کر لی ہے۔ ملائیشین میڈیا کے مطابق داتوک عبدہ علیف کی اس دوسری شادی کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی اور سابق قومی کوچ داتوک یونس علیف نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شادی 27 اگست کو دونوں خاندانوں کی مکمل رضامندی اور خوشی کے ساتھ انجام پائی اور اس رشتے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی، جبکہ قریبی رشتہ داروں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

عبدہ علیف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ داتوک عبدہ علیف ملائیشین فٹبال کی تاریخ کے معروف نام ہیں جنہوں نے 1970ء کے اواخر اور 1980ء کے اوائل میں ملائیشیا کے سنہری دور میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 1980ء کے ماسکو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی تاریخی ملائیشین ٹیم کے اہم رکن بھی رہے، اگرچہ بعد میں ملائیشیا نے ان کھیلوں کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔