LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی سکیورٹی خدشات: شہزادہ ہیری نے دونوں بچوں کو اچانک سکول سے اٹھا لیا یمن کی صورتحال پر گہری نظر، حوثیوں سے براہ راست مذاکرات جاری ہیں: جے ڈی وینس آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے: وزیراعظم کا یوم جمہوریہ پر پیغام ایران کا شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات سے پھر انکار تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اب ممکن نہیں رہا: ایرانی سپیکر سینٹ کام نے ایل گایا ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر ایران کی تکنیکی اور معاشی مدد: امریکا کی روسی بینک پر پابندیاں عائد مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کے 300 ارب خرچ کرنے کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے

امریکا: سروے کے دوران 25 لاکھ سال قدیم دانت دریافت

Web Desk

14 September 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خطرے سے دوچار ریڈ لیگڈ مینڈک کے مسکن کی بہتری کے لیے سروے میں مصروف ماہرِ ارضیات بریجڈ لنچ نے اتفاقاً 25 لاکھ سال قدیم ماسٹوڈون (قدیم ہاتھی نما جانور) کا ایک محفوظ دانت دریافت کر لیا ہے۔ بریجڈ لنچ ایک نالے کا جائزہ لے رہی تھیں کہ انہیں چٹانوں کی تہہ میں ایک عجیب الخلقت چیز نظر آئی، جس کی انہوں نے تصویر بنا کر مزید تحقیق کے لیے ماہرین سے رابطہ کیا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ اور سائنس دانوں کے مطابق یہ دانت ایک ‘پیسیفک ماسٹوڈون’ کا ہے جو اپنی موت کے وقت تقریباً 40 برس کا تھا۔ بریجڈ لنچ نے اس دریافت کو اپنے سائنسی کیریئر کا سب سے حیران کن تجربہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقی دریافت لاکھوں سال قبل کیلی فورنیا کے خطے میں پائے جانے والے نایاب قدیم جانوروں، ان کے رہنے سہنے کے انداز اور اس دور کے ماحولیاتی حالات کو سمجھنے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔