LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

Web Desk

12 September 2026

اطالوی مکینک اینڈریا مرازی نے دنیا کی سب سے پتلی اور باقاعدہ سڑک پر چلنے والی کار تیار کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس کے بعد ان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ عام طور پر تمام گاڑیوں کی چوڑائی میں کچھ حد تک یکسانیت ہوتی ہے، لیکن اینڈریا مرازی کی تیار کردہ یہ انوکھی الیکٹرک کار محض 20 سینٹی میٹر (تقریباً 19.6 انچ) چوڑی ہے، جو ایک عام موٹر سائیکل سے بھی زیادہ تنگ ہے اور اس میں بمشکل صرف ایک ڈرائیور ہی بیٹھ سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے اس نادر نمونے کی کل لمبائی 145 سینٹی میٹر اور وزن 264 کلوگرام ہے۔ اس گاڑی کو تیار کرنے کے لیے 1993 ماڈل کی معروف ’فیاٹ پانڈا‘ کار کو درمیان سے کاٹ کر اس میں الیکٹرک اسکوٹر کی پاور فل موٹر نصب کی گئی ہے۔ صرف ایک نشست پر مشتمل یہ الیکٹرک کار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس عجیب و غریب گاڑی کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور شائقینِ ٹیکنالوجی اطالوی مکینک کی اس انوکھی ایجاد اور صلاحیتوں کو بے حد سراہ رہے ہیں۔