LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان انصاف کی بروقت فراہمی ناگزیر، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: چیف جسٹس تھائی لینڈ میں پاکستان کے 61ویں یوم دفاع و شہداء کی پروقار تقریب امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان ناروے کے بادشاہ کی آخری رسومات کے دو دن بعد شہزادی بھی چل بسیں 9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی پیٹرولیم مہنگائی پر ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر شرجیل میمن برس پڑے سندھ میں کوئی بھی صوبے کی تقسیم کے حق میں نہیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا: مراد علی شاہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا

ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

Web Desk

11 September 2026

کراچی: قومی خلائی تحقیقاتی ادارے (سپارکو) نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش اور اس کے نظر آنے کے حوالے سے جدید فلکیاتی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش 11 ستمبر کو صبح 8 بج کر 27 منٹ پر ہونے کی توقع ہے۔ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق 12 ستمبر کی شام ربیع الثانی کا نیا ہلال نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

سپارکو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو ساحلی علاقوں میں چاند عام آنکھ کی مدد سے باآسانی دیکھا جا سکے گا، جبکہ دیگر میدانی و بالائی علاقوں میں ہلال کو دیکھنے کے لیے دوربین کا استعمال کرنا پڑے گا۔ ان فلکیاتی تخمینوں کے تحت پاکستان میں یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سپارکو نے واضح کیا کہ یہ تمام اعداد و شمار سائنسی اور فلکیاتی تکنیکوں پر مبنی ہیں، جبکہ ملک بھر میں نئے اسلامی مہینے کے باقاعدہ آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے باضابطہ اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔