91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
Web Desk
11 September 2026
واشنگٹن: 91 سالہ امریکی کوہ پیما ڈیل ’گرے بیئرڈ‘ سینڈرز نے 2 ہزار 193 میل طویل دشوار گزار اپالاچین ٹریل (Appalachian Trail) کامیابی سے مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور سب سے معمر شخص کے طور پر یہ عالمی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا ہے۔
جارجیا کے اسپرنگر ماؤنٹین سے ریاستِ مین کے ماؤنٹ کٹاڈن تک پھیلا یہ طویل اور کٹھن راستہ سینڈرز نے مختلف وقفوں میں طے کیا۔ اس طویل سفر کے دوران انہیں شدید آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا؛ وہ مجموعی طور پر 71 بار گرے، جن میں سے 6 حادثات انتہائی شدید تھے۔ ایک بار شدید چوٹوں اور بازو سن ہونے کے باعث انہیں ہسپتال بھی منتقل کرنا پڑا جہاں ڈاکٹروں نے فالج کا خدشہ ظاہر کیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ صرف اعصابی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ حد تو یہ ہے کہ اپنی آخری منزل سے محض 200 گز کے فاصلے پر بھی وہ ایک بار پھر گر گئے تھے، مگر ان کے قدم نہ ڈگمگائے۔
ڈیل سینڈرز نے اس سے قبل 2017 میں 82 سال کی عمر میں پہلی بار یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم بعد میں ان کے 83 سالہ دوست ایم جے ایبرہارٹ نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا تھا، جس کے بعد سینڈرز نے اپنا یہ ریکارڈ واپس حاصل کرنے کا عزم کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے والے 91 سالہ کوہ پیما کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد صرف ریکارڈ بنانا نہیں تھا، بلکہ وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی عمر کبھی بھی آپ کے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ریاستِ مین کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ کر انہوں نے خدا، اپنی سپورٹ ٹیم اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026