LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز

Web Desk

11 September 2026

تیونس میں قائم ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرنے کے لیے بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی ایک مقبول اور مشہور زمانہ میم (Memes) کا سہارا لے لیا ہے۔ ایرانی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر یہ مزاحیہ پوسٹ اس وقت شیئر کی جب تہران نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے قریب امریکی بحریہ کی ایک ڈرون آبدوز (Unmanned Underwater Vehicle) پر قبضے کا باضابطہ دعویٰ کیا۔

سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی گئی میم بالی ووڈ کی سال 2007 کی مشہور فلم ’ہے بے بی‘ (Heyy Babyy) کے ایک سین سے لی گئی ہے، جس میں اکشے کمار کے طنزیہ و شرارتی چہرے کے تاثرات کو استعمال کرتے ہوئے لکھا گیا: “ایک ڈرون آبدوز کھو گئی، تیل کی قیمت 100 ڈالرز کے قریب پہنچ گئی، اور انتخابات بالکل قریب ہیں… ٹرمپ اب کیا حال ہے؟” ایرانی سفارت خانے کے اس تنقیدی و مزاحیہ انداز نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے