فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
Web Desk
10 September 2026
فرانس کے جنوبی شہر کانی-سور-میر (Cagnes-sur-Mer) میں واقع ایک معروف میوزیم سے مشہور فرانسیسی تاثراتی (Impressionist) مصور پیئر آگسٹ رینوائر (Pierre-Auguste Renoir) کے دو انتہائی قیمتی فن پارے چوری کر لیے گئے، جبکہ چور جلدی میں فرار ہوتے ہوئے دو دیگر پینٹنگز میوزیم کے باغ میں ہی چھوڑ گئے۔ شہر کے میئر برائن میسن کے مطابق چور تمام تر جدید آلات، دھاتی آریوں اور تیاری کے ساتھ میوزیم کی سیکیورٹی کو چیلنج کرتے ہوئے داخل ہوئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ رینوائر کے مخصوص فن پاروں سے متعلق مکمل معلومات رکھتے تھے۔
چوروں نے سیکیورٹی فریمز کو تھامنے والے پسٹن کاٹ کر چار پینٹنگز دیوار سے اتار لیں، تاہم میوزیم کی سیکیورٹی الارم اور پولیس کے سائرن بجتے ہی وہ گھبرا کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ وہ دو پینٹنگز جن میں ’میڈم کولونا رومانو‘ کا پورٹریٹ اور کنویں پر موجود ایک خاتون کی تصویر ’ژون فیم او پی‘ (Jeune femme au puits) شامل ہیں، چوری کر کے لے جانے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ ‘میڈم پشوں’ اور ‘کوکو لیزاں’ (جس میں رینوائر کے کم عمر بیٹے کلاڈ کو کتاب پڑھتے دکھایا گیا ہے) کو باغ میں ہی چھوڑ گئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق چوری ہونے والے اور برآمد ہونے والے ان نایاب فن پاروں کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) ڈالر بتائی جا رہی ہے اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026