LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز 27 پی ٹی آئی کی پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

نیا چیٹ جی پی ٹی دنیا کا پہلا انسانی سطح کااے آئی ماڈل قرار

Web Desk

9 September 2026

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا تازہ ترین ورژن آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کی پہلی مثال ہے، جسے انسانی سطح کی مصنوعی ذہانت بھی قرار دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے گزشتہ ہفتے اپنا نیا جی پی ٹی-6 ماڈل متعارف کرایا، جسے چیٹ جی پی ٹی آسٹرا کا نام دیا گیا ہے۔ نئے ماڈل نے مختلف بینچ مارک ٹیسٹس میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث اسے اینتھروپک کے کلاؤڈ اور گوگل کے جیمینائی جیسے حریف ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں قرار دیا جا رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق نئے ماڈل میں کمپیوٹر استعمال کرنے، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنسی اور پیشہ ورانہ امور انجام دینے کی جدید صلاحیتیں موجود ہیں، جبکہ یہ بیک وقت متعدد پیچیدہ کام خودمختاری سے مکمل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ایک مظاہرے کے دوران نئے اے آئی ماڈل نے صارف کی درخواستوں کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ کام بھی بیک وقت انجام دیے، جن میں ویڈیو گیم تیار کرنا اور قانونی دستاویز مرتب کرنا شامل تھا۔

نئے ماڈل کی رونمائی کے بعد این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اوپن اے آئی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’اے جی آئی آ چکی ہے‘‘۔

تاہم اے جی آئی کی تعریف اور یہ دعویٰ کہ موجودہ اے آئی ماڈلز انسانی سطح کی عمومی ذہانت تک پہنچ چکے ہیں، ٹیکنالوجی کے ماہرین کے درمیان اب بھی ایک اہم بحث کا موضوع ہے۔