پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ سروس ختم، 9 ستمبر سے رسائی ممکن نہیں ہوگی
Web Desk
9 September 2026
پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپ ‘واٹس ایپ’ کی مالک کمپنی ‘میٹا’ نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کی حامل ڈیوائسز کے لیے اپنی سروسز اور سپورٹ باضابطہ طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ایسے تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پاپ)، 5.1 یا اینڈرائیڈ 6.0 سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چل رہے ہیں، ان پر 9 ستمبر 2026 سے واٹس ایپ کا استعمال مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔ اندازے کے مطابق یہ فیصلہ تقریباً 10 سے 11 سال پرانے فونز استعمال کرنے والے صارفین کو براہِ راست متاثر کرے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے وقتاً فوقتاً صارفین کے لیے جدید فیچرز، بہتر یوزر انٹرفیس اور محفوظ پرائیویسی سیٹنگز متعارف کرائی جاتی ہیں، جن کی بہتر کارکردگی کے لیے موبائل میں جدید آپریٹنگ سسٹمز کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔ میٹا کی جانب سے 8 ستمبر 2026 کو سپورٹ کے باقاعدہ خاتمے کے بعد یہ ایپ ان پرانی ڈیوائسز پر اپ ڈیٹ یا اوپن نہیں ہو سکے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایپ کی مجموعی کارکردگی اور استحکام کو برقرار رکھنا اور صارفین کے ڈیٹا و پرائیویسی کے سیکیورٹی معیار کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026