LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی روس کے شہر نووروسیسک پر یوکرینی ڈرون حملہ، بچے سمیت 4 افراد ہلاک الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف

اقوام متحدہ نے مصنوعی ذہانت انسانیت کیلئے خطرناک قرار دیدی

Web Desk

8 September 2026

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے مصنوعی ذہانت (AI) کی تیز رفتار پیش رفت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے وجود اور بنیادی حقوق کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں محض چند بااثر افراد اور اداروں کے پاس مصنوعی ذہانت پر تقریباً لامحدود طاقت مرکوز ہو چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے، عالمی برادری بالخصوص اے آئی ٹیکنالوجی کی تیاری اور سپلائی چین میں شامل ممالک کو ایسی مضبوط، واضح اور ناقابلِ سمجھوتہ قانونی و اخلاقی حدود متعین کرنی چاہئیں جن کی خلاف ورزی کسی صورت ممکن نہ ہو۔

یو این ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز بنانے والی تمام عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ اس کے منفی اثرات اور خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے جوابدہی کا مؤثر نظام قائم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ترین اے آئی الگورتھمز اور آلات کی تیاری میں عالمی انسانی حقوق کے تحفظ اور اخلاقی ضوابط کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔