LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا

Web Desk

7 September 2026

امریکی ریاست الینوائے کے شہر بریڈ ووڈ میں ایک شخص کی سالگرہ اس وقت زندگی کی یادگار ترین خوشی میں بدل گئی جب دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس خوش قسمت شخص کی اہلیہ نے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا، جہاں ایک دوست نے اسے ایک لفافے میں لاٹری کے چند ٹکٹس تحفے میں دیے تھے۔ 8 اگست کی قرعہ اندازی میں اس ٹکٹ کے تمام نمبرز میچ کر گئے اور خوش نصیب شخص نے 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 27 کروڑ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ جیت لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لاٹری کا ٹکٹ چیک کرنے کے بعد اس شخص اور اس کے دوست کو شدید غلط فہمی ہوئی اور انہوں نے سمجھا کہ صرف ایک ہزار ڈالر کا انعام نکلا ہے، جس پر وہ دونوں بے حد خوش تھے۔ تاہم، جب میاں بیوی انعام کی رقم وصول کرنے لاٹری سینٹر پہنچے اور عملے کو بتایا کہ وہ ایک ہزار ڈالر کا کلیم جمع کروانے آئے ہیں، تو اہلکار نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا انعام ایک ہزار نہیں بلکہ پورے 10 لاکھ ڈالر کا ہے۔ یہ سنتے ہی دونوں میاں بیوی حیرت اور خوشی سے رو پڑے، اور یوں دوست کا دیا گیا معمولی تحفہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی دولت ثابت ہوا۔