گوگل اپنی ایپس میں وائس کمانڈز کا نیا فیچر متعارف کرانا شروع
Web Desk
6 September 2026
کیلیفورنیا: عالمگیر ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے منصوعی ذہانت (AI) ماڈل ’جیمینائی 3.5‘ کی طاقت سے اپنی بنیادی پروڈکٹیوٹی ایپس جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل کِیپ کے لیے نئے بیٹا وائس فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر ’لائیو‘ (Live) کا نام دیے گئے ان جدید فیچرز کا مقصد صارفین کو بغیر کسی ٹائپنگ کے محض اپنی آواز کے ذریعے روزمرہ دفتری و ذاتی امور انجام دینے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین جی میل میں صوتی ہدایات کے ذریعے ای میلز میں سے معلومات تلاش کر سکتے ہیں، ان نتائج کو براہِ راست گوگل کِیپ نوٹس میں محفوظ کر سکتے ہیں اور گوگل ڈاکس میں آواز کی مدد سے نئی دستاویزات شروع اور منظم کر سکتے ہیں۔
گوگل انتظامیہ کے مطابق، جی میل لائیو اور کِیپ لائیو فی الحال گوگل کے AI پلس، الٹرا اور پرو پیکیجز کے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ ڈاکس لائیو کا فیچر صرف الٹرا اور پرو صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز عنقریب گوگل ورک اسپیس (Google Workspace) استعمال کرنے والے کاروباری و تجارتی صارفین کے لیے بھی پیش کر دیے جائیں گے تاکہ دستی ٹائپنگ کے مقابلے میں گفتگو کے انداز میں تیزی سے کام مکمل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
موٹرولا نے بھی فولڈ ایبل فون کام شروع کر دیا
7 September 2026
ایکس پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے پرانا نظام آج ختم، کل سے نیا متعارف
7 September 2026
ڈارک میٹر کی تلاش میں اہم پیش رفت: سائنس دانوں نے غیر معمولی ذراتی تعامل ریکارڈ کر لیا
6 September 2026
زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف
6 September 2026
اے آئی کی دنیا میں نئی پیش رفت، جی پی ٹی 6 آسٹرا متعارف
5 September 2026
اے آئی حب کا افتتاح، پنجاب کا ایک یونٹ کی طرح کام کرنا ہماری بڑی طاقت ہے: مریم نواز
5 September 2026
سوئٹزرلینڈ: گلیشیئرز کو تیزی سے پگھلنے سے روکنے کیلئے منفرد تجربہ شروع
5 September 2026
فون کال کے ذریعے ڈیٹا ہیک کرنے کا پی ٹی اے کا انتباہی پیغام جعلی نکلا
5 September 2026