LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو

لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے

Web Desk

6 September 2026

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مصروف ترین میٹرو اسٹیشنز میں سے ایک آکسفورڈ سرکس (Oxford Circus) کے پلیٹ فارم پر دو چوہوں کے درمیان ہونے والی دلچسپ ‘لڑائی’ نے مسافروں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکسفورڈ سرکس انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دو ننھے چوہے کسی باکسنگ رنگ کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹ رہے ہیں اور داؤ پیچ لگا رہے ہیں۔ مسافروں کی آمد و رفت کے باوجود دونوں چوہے ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے میں مصروف رہے، جسے وہاں موجود شہری حیرت اور دلچسپی سے دیکھتے اور کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

اس واقعے نے سال 2019ء کی اس مشہور وائلڈ لائف تصویر کی یاد تازہ کر دی ہے جس میں لندن ہی کے ایک ٹیوب اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دو چوہوں کو خوراک کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کے لیے آپس میں دست و گریبان ہوتے ہوئے کیمرے میں قید کیا گیا تھا۔ فوٹوگرافر سیم رولی کی ’اسٹیشن اسکوابل‘ (Station Squabble) نامی اس تصویر نے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کا وائلڈ لائف پبلک چوائس ایوارڈ بھی جیتا تھا، جس میں ایک چوہا خوراک کا ٹکڑا حاصل کر کے فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔