امریکا: 12 سال سے کم عمر بچوں میں جی ایل پی-1 ادویات کے استعمال میں اضافہ
Web Desk
5 September 2026
واشنگٹن: امریکہ میں 12 سال سے کم عمر بچوں میں موٹاپے کے علاج اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی جی ایل پی-1 (GLP-1) ادویات کے استعمال میں گزشتہ سات برسوں کے دوران غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تقریباً 30 کروڑ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز کے تجزیے پر مبنی ایک جامع طبی تحقیق کے مطابق، سال 2019 کے بعد سے 8 سے 11 سال کی عمر کے 20 ہزار سے زائد بچوں کو یہ ادویات تجویز کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2 سے 17 سال کی عمر کے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک بچے کو موٹاپے کا سامنا ہے، جو مستقبل میں دل کے امراض، ذیابیطس اور کینسر جیسے سنگین طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اس وباء پر قابو نہ پایا گیا تو سال 2050 تک 26 کروڑ سے زائد امریکی زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
نیو یارک یونیورسٹی گروسمین اسکول آف میڈیسن کے معروف طبی ماہر ڈاکٹر بابک اوراندی کا کہنا ہے کہ نوجوان امریکیوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے جی ایل پی-1 ادویات ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہو سکتی ہیں۔ تاہم، طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ کم عمر بچوں میں ان طاقتور ادویات کے استعمال کو سخت طبی نگرانی اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی رہنمائی کے ساتھ مشروط رکھا جانا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ سائیڈ ایفیکٹ سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حج و عمرہ زائرین کیلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی، مصطفیٰ کمال
5 September 2026
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پمز کا دورہ، ڈاکٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے
5 September 2026
سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر رپورٹ طلب
4 September 2026
کراچی میں ایم پاکس کے مزید 3 تصدیق شدہ کیسز، رواں سال تعداد 13 ہوگئی
4 September 2026
کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی
3 September 2026
سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع
3 September 2026
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین
3 September 2026
انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ
3 September 2026