LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

حج و عمرہ زائرین کیلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی، مصطفیٰ کمال

Web Desk

5 September 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انٹرنیشنل ٹریولرز ویکسینیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جہاں بیرونِ ملک سفر کرنے والے اور پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری حفاظتی ٹیکوں اور تصدیق ناموں کی سہولت میسر ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بین الاقوامی سفر بالخصوص حج اور عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے گردن توڑ بخار (Meningitis) سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن اور نادرا سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سینٹر کے قیام سے بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کو سفر سے قبل درپیش مشکلات کا سدِ باب ہو گا اور بین الاقوامی سیکیورٹی و صحت کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

تقریب کے دوران مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر ہونے والی شدید تنقید کا جواب بھی دیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک انسان ہیں اور کسی سانحے یا ہسپتالوں کی ابتر صورتحال پر غصہ یا جذباتی ہونا فطری امر ہے۔ انہوں نے اپنے سابقہ دورِ حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی عباسی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی بیڈز کی تعداد بڑھائی اور بچوں کے لیے وینٹی لیٹرز فراہم کر کے عوامی خدمت کی مثال قائم کی۔