LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری

پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

Web Desk

4 September 2026

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی معروف ابوظہبی ’بگ ٹکٹ‘ (Big Ticket) کی سیریز 290 کی لائیو قرعہ اندازی میں پاکستان کے 64 سالہ شہری شوکت آفتاب نے 1 کروڑ 50 لاکھ درہم (تقریباً 1 ارب 14 کروڑ پاکستانی روپے) کا بہت بڑا گرینڈ پرائز جیت لیا ہے۔

لاٹری انتظامیہ نے ٹکٹ نمبر 245556 پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد جب شوکت آفتاب کو پاکستان فون کر کے اس زبردست کامیابی کی اطلاع دی تو انہوں نے ابتدا میں اسے ایک جعلی یا سپیم (Spam) کال سمجھتے ہوئے یقین کرنے سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ کے میزبانوں نے انہیں بگ ٹکٹ کی آفیشل ویب سائٹ اور یوٹیوب لائیو سٹریمنگ پر اپنا ٹکٹ نمبر تصدیق کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد آن لائن تصدیق کرتے ہی ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

حکام کے مطابق شوکت آفتاب گزشتہ 15 برسوں سے باقاعدگی سے بگ ٹکٹ کی لاٹری خرید رہے تھے اور بالآخر ان کی سالہا سال کی کوشش رنگ لے آئی۔ اسی قرعہ اندازی کے دوران دیگر 5 خوش نصیبوں، جن میں 4 بھارتی شہری اور 1 بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں، نے بھی بالترتیب 1، 1 لاکھ درہم کے نقد انعامات جیتے۔