وزیراعظم کا پمز آتشزدگی پر ہنگامی اجلاس، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ
Web Desk
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دورے سے واپسی پر شعبہ صحت اور پمز (PIMS) ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت، وزیر اقتصادی امور اور پمز حکام نے شرکت کی، جہاں وزیراعظم کو عبوری تحقیقاتی رپورٹ اور فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے وفاقی وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو پمز کی مانیٹرنگ کے لیے متبادل دنوں میں وہاں اپنی موجودگی یقینی بنانے، ہسپتال میں علاج معالجے و حفاظتی انتظامات بہتر بنانے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کی سخت ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی
3 September 2026
سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع
3 September 2026
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین
3 September 2026
انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ
3 September 2026
پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والا نوجوان گرفتار
2 September 2026
پمز میں بچوں کی ہلاکت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
2 September 2026
وزن کم کرنے والی تجرباتی دوا ’مونجارو‘ سے زیادہ مؤثر ثابت ہونے کا امکان
2 September 2026
محکمہ صحت کی کارکردگی قابل اطمینان، تمام ٹاسک مکمل کیے : وزیراعلیٰ بلوچستان
2 September 2026