ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں، شزا فاطمہ
Web Desk
1 September 2026
ریاض/اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے معلومات و ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ’ڈیجیٹل نیشن‘ کے جامع وژن پر کامیابی سے عمل پیرا ہے اور عصرِ حاضر میں اقتصادی و اجتماعی ترقی کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بنیادی اور ناگزیر اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس ’لیپ فائیو 2026‘ (LEAP 5) کی پروقار افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سلامتی، معیشت اور عوامی خدمات سمیت تمام اہم شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ ملکی آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جا چکی ہیں۔
شزا فاطمہ نے روشنی ڈالی کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے چتر تلے ٹیکنالوجی کی ترقی اور غیر ملکی سرمائے کی فراہمی کے لیے طویل المدتی اقدامات جاری ہیں۔ حکومت نے بیرونی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور آسان ترین کاروباری ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس کی ترویج کے ساتھ ساتھ لاکھوں نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی تربیت دی جا رہی ہے تا کہ وہ عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا اے آئی کانٹنٹ لیبل فیچر آزمائش کے لیے پیش
31 August 2026
جیمز ویب سے 100 گنا وسیع مشاہداتی ٹیلی سکوپ ’رومن‘ خلا میں روانہ
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026
اوپن اے آئی اور ایلون مسک کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا
30 August 2026
واٹس ایپ نے صارفین کو ممکنہ فراڈ سے بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
30 August 2026
سورج سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ
30 August 2026
جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی
29 August 2026
قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے سائبورگ کاکروچ تیار
29 August 2026