LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

درست غذائی معلومات کےلیے فوڈ کمپوزیشن ڈیٹا بیس کا آغاز

Web Desk

31 August 2026

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت مملکت کے پہلے ‘سعودی فوڈ کمپوزیشن ڈیٹا بیس’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس اعلیٰ سائنسی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو سعودی عرب بھر میں استعمال ہونے والی مقامی اور روایتی غذاؤں میں موجود توانائی، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، وٹامنز اور معدنیات کے بارے میں درست غذائی معلومات فراہم کرے گا۔ اس قومی اقدام کا مقصد صحت، تحقیق اور غذائیت سے متعلق پالیسی سازی کو مضبوط بنانا، فوڈ انڈسٹری کو مقامی مصنوعات کی غذائی کیفیت بہتر بنانے میں مدد دینا اور غذائی صحت سے متعلق کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ مزید برآں، یہ ڈیجیٹل سسٹم ڈویلپرز کو خوراک کا اندازہ لگانے کے لیے جدید ٹولز بنانے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔