LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان ٹرمپ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے: ابوفضل شکارچی ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کو دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام سرن ویلی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا سیاح لاپتہ

بھارتی شادیوں میں نیا رجحان، میگی اور میکڈونلڈز بھی شادی کے مینیو کا حصہ بن گئے

Web Desk

31 August 2026

بھارتی شادیوں میں کھانوں کا تصور اب محض وسیع بوفے اور مہنگے مینیو تک محدود نہیں رہا بلکہ نئے جوڑے اپنی تقریب کے مینیو میں اپنی محبت، بچپن کی یادوں اور مشترکہ تجربات سے جڑے پکوان شامل کر رہے ہیں۔ روایتی چاٹ اور لائیو اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ اب شادیوں میں میگی، میکڈونلڈز، ہائی وے ڈرائیو تھرو اور پسندیدہ کافی شاپس کے خصوصی کاؤنٹرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس نئے رجحان کے تحت دونوں خاندانوں کی روایتی ترکیبوں، نانی اور دادی کے ہاتھ کے مخصوص کھانوں، نیز بچپن کے اسنیکس پر مشتمل ‘چکھنا ٹیبل’ کو خاص جگہ دی جا رہی ہے۔ بعض جوڑے ہر ڈش کے ساتھ اس سے جڑی کہانی کی مختصر وضاحت بھی شامل کرتے ہیں تاکہ کھانا محض ایک غذا نہیں بلکہ جوڑے کے رشتوں اور یادوں کی عکاسی کرے۔