LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول مستعفی ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی ایران کا امریکا کے کسی بھی حملے کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان

قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے سائبورگ کاکروچ تیار

Web Desk

29 August 2026

سڈنی: آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ملبے تلے دبے یا دور دراز علاقوں میں پھنسے افراد تک فوری طبی امداد اور ادویات پہنچانے کے لیے جدید ’سائبورگ کاکروچ‘ تیار کر لیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘پیرا بورگز’ (Para-Borgs) کا نام پانے والے ان الیکٹرانک کاکروچز کو خصوصی مائیکرو کیمروں اور انجیکشن کے آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ محققین نے کاکروچز کے اعصابی نظام (Nervous System) میں چھوٹے الیکٹروڈز نصب کیے ہیں، جس کی مدد سے ان کی حرکات و سکنات اور سمت کو دور بیٹھے وائرلیس طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

سائنسی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ حیاتیاتی و ٹیکنالوجیکل شاہکار انتہائی تنگ، دشوار گزار اور تباہ شدہ عمارتوں کے دراڑوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ ابتدائی تجربات اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران ان سائبورگ کاکروچز کے ذریعے کامیابی سے دوا پہنچانے کی شرح 72 فیصد جبکہ قریبی فاصلے پر یہ شرح 95 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ مستقبل قریب میں زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی واقعات میں یہ سائبورگ کاکروچز انسانی جانیں بچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔