LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم

جاپانی وزیر اعظم کاکروچ کے مرنے پر اداس ہو گئیں

Web Desk

26 August 2026

ٹوکیو: جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں پیش آنے والے ایک دلچسپ اور مزاحیہ واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہاں انہیں کوئی بھوت تو نظر نہیں آیا، تاہم ایک کاکروچ ضرور دکھائی دیا جس کے خاتمے کے بعد انہیں عجیب سی اداسی اور تنہائی محسوس ہوئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر تفصیلی پوسٹس شیئر کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں قیام اور وہاں کے ماحول کے بارے میں گفتگو کی۔ واضح رہے کہ 1900 کی دہائی میں پیش آنے والے پُرتشدد واقعات کے باعث اس تاریخی عمارت میں بھوتوں کی موجودگی سے متعلق افواہیں طویل عرصے سے گردش میں رہی ہیں۔

سانائے تاکائچی نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار رہائش گاہ میں کاکروچ دیکھا تو ان کی چیخ نکل گئی، تاہم دوبارہ جنم (Reincarnation) کے خیال کے باعث وہ اسے خود مار نہ سکیں۔ انہوں نے سوچا کہ وہ خود ہی چلا جائے گا، لیکن جب انہوں نے اپنے معاونین کو اس بارے میں بتایا تو عملے نے حفظانِ صحت کے پیشِ نظر کیڑے مار دوا کا استعمال کر کے اسے ختم کر دیا۔

وزیراعظم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگرچہ کاکروچ کے خاتمے سے انہیں سکون تو ملا، لیکن ساتھ ہی ایک عجیب سی اداسی اور تنہائی کا احساس بھی ہوا کیونکہ وہ رہائش گاہ میں ان کی واحد ‘مخلوق’ تھی جو اب باقی نہیں رہی۔