3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
Web Desk
26 August 2026
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک شہری کی گاڑی منفرد سجاوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی کا نشانہ بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک آدتیہ سکاروار کی گرل فرینڈ نے غیر ملکی سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثر ہو کر گاڑی کی بیرونی سطح پر لپ اسٹک کے ذریعے تقریباً 3 ہزار 400 بوسوں کے نشانات بنائے۔ اس منفرد سجاوٹ میں چار گھنٹے لگے، تاہم تصاویر وائرل ہوتے ہی ٹریفک پولیس نے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے گاڑی تحویل میں لے لی۔ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی کے مالک کا 5 ہزار 500 بھارتی روپے کا چالان کاٹ دیا، جس کے بعد مالک نے اپنی غلطی تسلیم کی اور گاڑی پر لگے تمام نشانات صاف کر کے اسے اصل حالت میں بحال کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026
پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم
22 August 2026