LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا

پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت

Web Desk

25 August 2026

لیما: پیرو میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے دارالحکومت لیما میں واقع مٹی کی اینٹوں سے بنے مشہور قدیم اہرام ‘ہواکا پُکلّانا’ (Huaca Pucllana) کے دامن سے ایک بالغ انسان کا قدیم ڈھانچہ دریافت کیا ہے۔

محققین اور آثارِ قدیمہ کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ڈھانچہ کسی مرد کا ہے، جسے ایک مقدس تالاب سے منسلک نہر کو بند کرنے کی مذہبی رسم کے دوران بطور نذرانہ یا قربانی دفن کیا گیا تھا۔ کھدائی کے دوران پتا چلا کہ لاش کو نہر کے اندر بائیں کروٹ پر لٹایا گیا تھا، جبکہ اس کی کھوپڑی کا رخ اہرام اور بحرالکاہل کی جانب رکھا گیا تھا۔

کھدائی کی سربراہ ماہرِ آثارِ قدیمہ گلیڈیز پاز نے اس دریافت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قدیم ‘لیما تہذیب’ کی مذہبی رسومات، تدفینی طریقوں اور قربانی کے عقائد کو ازسرِنو سمجھنے میں بڑی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ لیما تہذیب پیرو کے خشک وسطی ساحلی خطے میں پہلی سے ساتویں صدی عیسوی کے دوران قائم رہی۔ یہ تاریخی تہذیب مشہورِ زمانہ انکا سلطنت کے عروج سے تقریباً 700 سال پہلے موجود تھی، اور اس نئی دریافت سے اس خطے کے قدیم باشندوں کی زندگی اور ثقافت پر مزید روشنی پڑے گی۔