جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
Web Desk
25 August 2026
پفلگ ڈورف-اشٹادل: جرمنی کے صوبے باویریا میں روایت اور طاقت کا منفرد شاہکار 65 ویں جرمن فنگر ریسلنگ (انگلیوں کی کشتی) چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، جس میں تقریباً 150 کھلاڑیوں نے اپنے فن اور انگلیوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
پفلگ ڈورف-اشٹادل میں ہونے والے اس روایتی مقابلے میں دو کھلاڑی ایک مخصوص میز کے آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور اپنی درمیانی انگلیوں کو چمڑے کے ایک مضبوط حلقے (لیڈر سٹریپ) میں پھنسا کر ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ عموماً چند سیکنڈز تک ہی جاری رہتا ہے، تاہم کھلاڑیوں کو شدید جسمانی اور اعصابی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سال کے مقابلے میں سینئر کیٹیگری کے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریڈینانڈ زائٹز نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ مقابلے کے دوران انگلیوں پر پڑنے والا کھنچاؤ اور درد انتہائی شدید اور ناقابلِ برداشت ہوتا ہے، لیکن اس کھیل کا جنون کھلاڑیوں کو تمام تر سختی برداشت کرنے کی ہمت دیتا ہے۔
تاریخی طور پر انگلیوں کی کشتی کا آغاز الپائن خطے سے ہوا تھا اور یہ کھیل دہائیوں سے باویریا کی ثقافت کا ایک اہم حصہ چلا آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026