LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

لاہور میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا سینٹر پکڑا گیا

Web Desk

25 August 2026

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور میں مشترکہ چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے ایک نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق، پی ٹی اے زونل آفس لاہور اور ایف آئی اے کی ٹیم نے فیروز پور روڈ پر واقع کاہنہ نو کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ادارہ پی ٹی اے کے جائز لائسنس کے بغیر غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کر رہا تھا، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

کارروائی کے دوران موقع سے 2 سسکو سوئچز، 5 جی پی او این (GPON) او ایل ٹیز، 19 پیچ کیبلز، 3 کیش میمو بکس اور 1 لیپ ٹاپ قبضہ میں لے لیا گیا۔ گرفتار فرد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ایف آئی اے نے مزید قانونی و تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کے خلاف کریک ڈاؤن کا مقصد ٹیکس چوری، آمدنی کی غلط رپورٹنگ اور غیر قانونی ٹیلی کام نیٹ ورکس کی روک تھام ہے۔ اتھارٹی نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ اور منظور شدہ ٹیلی کام آپریٹرز ہی کی خدمات حاصل کریں۔