میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب
Web Desk
25 August 2026
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے میر رضا علی خان کی مبینہ ہلاکت کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ فیروز آباد تھانے میں درج ایف آئی آر 795/2026 کے مطابق متوفی کے والد اور بہن کی جانب سے وکیل جبران ناصر نے موقف اپنایا کہ جائے وقوعہ کو محفوظ نہ کرنے، الیکٹرانک ڈیوائسز کا جائزہ نہ لینے اور خودکشی کے بیانیے کو فروغ دینے سے تفتیش شدید متاثر ہوئی۔ بعد ازاں، قبر کشائی، اسپیشل میڈیکل بورڈ کے معائنے اور کیمیائی تجزیے نے خودکشی کے امکانی بیانیے کو واضح مسترد کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے سابقہ تفتیشی ٹیم کے طرزِ عمل اور ثبوت ضائع کرنے کے الزامات پر 31 اگست کے لیے ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ڈی اے جی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی براہِ راست تشکیل، تفتیشی نگرانی اور سندھ ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969ء کی قانونی حیثیت سے متعلق معاونت طلب کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026