پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
26 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شین جیانگ وایغور خودمختار علاقائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری اور پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس کے پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو سے اہم ملاقات کی، جس میں پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان معاشی، زرعی، صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور کم پانی والے علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے چین کی واٹر ایفیشنٹ ٹیکنالوجی، ڈرپ اریگیشن اور جدید بیجوں سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پنجاب میں چینی اشتراک سے پائلٹ پروجیکٹس، قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور پاکستانی طلبہ کے لیے آن لائن ٹیکنیکل تعلیم کی تجویز بھی پیش کی، جبکہ دونوں جانب سے عوامی و ثقافتی روابط اور پیپل ٹو پیپل ایکسچینج پروگرامز کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ
27 August 2026
گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک
27 August 2026
ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
27 August 2026
ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026