LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی

Web Desk

26 August 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر تمام پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ کو عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی بعثت سے ظلمت کا خاتمہ ہوا اور دنیا نے عدل، رحم، سچائی اور ایمانداری کا حقیقی مفہوم پایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دورِ حاضر کے تمام چیلنجز، انتشار اور عالمی بدامنی سے نمٹنے کا واحد حل اسوۂ حسنہ ﷺ کی کامل پیروی میں مضمر ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ اس بابرکت دن پر ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی طرزِ عمل کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، رواداری، اخوت اور انسانیت کی خدمت کے سانچے میں ڈھالنے کا عہد کرنا چاہیے۔