انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ
Web Desk
26 August 2026
انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور نے سنگاپور میں منعقدہ 17ویں تعاون فورم کے دوران آبنائے ملاکا اور سنگاپور کو آزاد، کھلی اور محفوظ بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کے طور پر برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تینوں ساحلی ممالک کے میری ٹائم حکام کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں 1982 کے اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانونِ سمندر (UNCLOS) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہاں سے تمام بحری جہازوں کو ’حقِ عبوری گزر‘ حاصل ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تینوں ممالک بحری جہاز رانی کی آزادیوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں اور بحری صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم ترین تجارتی بحری راستے کے تحفظ اور ماحولیاتی سلامتی کی مشترکہ ذمہ داری میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026