پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
Web Desk
26 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال (PIMS) میں نومولود بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے باعث زیادہ تر اموات دھواں بھرنے اور دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔
پمز ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جو گیس پائپ لائنز، پلاسٹک کے طبی آلات اور آکسیجن سپلائی کی موجودگی کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔
طارق فضل چودھری نے سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غمزدہ والدین کے ساتھ برابر کے دکھ میں شریک ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں سمیت تمام عوامی اور سرکاری اداروں میں مؤثر حفاظتی اور ہنگامی انتظامات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
26 August 2026