LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت

فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی

Web Desk

26 August 2026

کوئٹہ/خاران: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں آپریشن ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کی ناکہ بندی کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے موقع پر بروقت اقدام کرتے ہوئے ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو گھیر لیا اور ان کے فرار کے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں۔ علاقے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے کر مختلف مقامات پر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے دستے علاقے میں پیش قدمی کر رہے ہیں اور آپریشن کا مقصد دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھیں گی۔