سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
Web Desk
26 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر پوری امتِ مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت عالمِ انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے مظلوموں، یتیموں، غلاموں اور بیٹیوں کو عزت و وقار عطا کیا اور آپ ﷺ کی تعلیمات نے معاشرے کو عدل، رحم، مساوات اور احترامِ انسانیت کا راستہ دکھایا۔ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ نبی اکرم ﷺ سے محبت کا حقیقی تقاضا یہی ہے کہ ہم آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ اور سیرتِ طیبہ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں محبت، اخوت اور رواداری کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026
خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026
ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ
7 October 2026