پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کے لیے تمام اسٹوڈنٹ و ورک ویزے مکمل طور پر ڈیجیٹل، جرمنی کا بڑا اعلان
Web Desk
11 December 2025
کراچی: جرمن قونصلیٹ جنرل نے پاکستان سے جرمنی جانے کے خواہشمند طلبہ اور ملازمت کے امیدواروں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ اور ایمپلائمنٹ ویزا کی تمام کیٹیگریز کو باضابطہ طور پر قونصلر سروسز پورٹل پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد درخواستوں کے عمل کو تیز، مؤثر، شفاف اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہری بروقت ویزے حاصل کر سکیں۔
قونصلیٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ تمام ویٹنگ لسٹس کو مستقل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ البتہ جن درخواست دہندگان کو پہلے سے انٹرویو یا ویزا اپائنٹمنٹ جاری کی جاچکی ہے، وہ اپنی طے شدہ تاریخ پر پرانے نظام کے تحت ہی حاضر ہوں گے، ان اپائنٹمنٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
نئے نظام کے تحت وہ تمام افراد جنہوں نے ابھی تک اپائنٹمنٹ حاصل نہیں کی، اب قونصلر سروسز پورٹل کے ذریعے ہی ویزا پراسیسنگ شروع کریں گے۔ آن لائن سبمیشن سسٹم 12 دسمبر 2025 سے فعال ہو جائے گا، جہاں درخواست گزار متعلقہ ویزا کیٹیگری کے مطابق مکمل ڈیجیٹل اپلیکیشن جمع کرا سکیں گے۔
اسٹوڈنٹ ویزا (Student Visa) کے امیدوار اپنی درخواستیں اب پورٹل کے نئے لنک digital.diplo.de/studium کے ذریعے جمع کرائیں گے، جب کہ ایمپلائمنٹ، ٹریننگ، جاب سیکر اور دیگر طویل مدتی ویزوں کے لیے اپلائی کرنے والوں کے لیے لنک digital.diplo.de/visa-ewt مقرر کیا گیا ہے۔
قونصلیٹ نے اس اقدام کو جرمنی کے ویزا سسٹم کی مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ نئے نظام میں ابتدائی اسکریننگ، دستاویزات کی اپ لوڈنگ، اور اپوائنٹمنٹ کا اجرا تمام مراحل خودکار طریقے سے پورٹل پر انجام پائیں گے، جس سے درخواست گزاروں کو زیادہ سہولت اور رفتار ملے گی۔
یہ فیصلہ پاکستان کے ہزاروں طلبہ اور پروفیشنلز کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے جو جرمنی میں اعلیٰ تعلیم یا بہتر روزگار کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گارڈ آف آنر پیش
27 July 2026
امریکی کانگریس کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 July 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 July 2026
شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلہ پر ایف پی سی سی آئی کا ردِ عمل آگیا
27 July 2026
وفاقی وزیرِ پٹرولیم کی آئل ٹینکر کنٹریکٹرز سے ملاقات، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
27 July 2026
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت
27 July 2026
امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
27 July 2026
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
27 July 2026