LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی ایران 20 سال تک جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے: جنرل امیر حاتمی فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور چین کا اسرائیل، فلسطین امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ سعودیہ اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا ایران کا امریکی توانائی مراکز کو نشانہ بنانے کا انتباہ برطانیہ، فرانس کا یوکرین کی فوجی مدد بڑھانے کا اعلان روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام

پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

Web Desk

23 August 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت فعال نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربراہی میں قائم یہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ 2022ء سے تکنیکی صلاحیت موجود ہونے کے باوجود یہ سہولت کیوں بند رہی۔ انکوائری کے دوران کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی شعبوں کی کارکردگی کے علاوہ اس پہلو کا بھی خاص طور پر تعین کیا جائے گا کہ آیا پمز سے مریضوں کو نجی تشخیصی مراکزلگاتار ریفر کیے جاتے رہے اور کیا کسی مخصوص نجی ادارے کو ترجیح دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عدم رابطہ کاری، بدانتظامی یا غفلت کے ذمہ دار افسران کا تعیّن کر کے رپورٹ فوری پیش کی جائے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔