کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
Web Desk
23 August 2026
برطانیہ کے چیسٹر چڑیا گھر میں موجود 15 فٹ لمبے اور 50 کلوگرام وزنی اژدھے کو کینسر کا ایسا جدید طریقہ علاج دیا گیا ہے جو عام طور پر انسانوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جسے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔ 23 سالہ مادہ اژدھا، جسے ‘جوڈی فوسٹر’ کا نام دیا گیا ہے، کے جبڑے میں فائبروسارکوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ابتدائی سرجری کے بعد کینسر دوبارہ لوٹنے پر ماہرین نے الیکٹروکیموتھراپی کا سہارا لیا، جس میں مخصوص برقی لہروں اور دوا کے ذریعے کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دو آپریٹنگ ٹیبلز کو جوڑ کر کیے جانے والے اس 90 منٹ طویل آپریشن اور علاج کے بعد اژدھا مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے اور اس میں کینسر کی واپسی کے کوئی آثار نہیں پائے گئے۔
🌐
متعلقہ عنوانات
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026
پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم
22 August 2026
ٹرین کے بیت الخلا میں بہہ جانے والی قیمتی انگوٹھی خاتون کو واپس مل گئی
22 August 2026
ہارن بجا کر سوئے ہوئے ریچھ کی نیند خراب کرنا جُرم قرار ریچھ کو جگانے پر کشتی چلانے والے پر 13 لاکھ روپے جرمانہ عائد
22 August 2026
نالی کی صفائی کے دوران مزدوروں کو قیمتی خزانہ مل گیا
21 August 2026
نیدرلینڈز: خاتون کے بیڈروم کی الماری سے سانپ برآمد
21 August 2026
یو اے ای: خاتون نے ایک اسٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا
20 August 2026
آوارہ کتوں سے پریشان شہری خود ’کتا‘ بن کر احتجاج کرنے پہنچ گیا
19 August 2026