LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار مغرب یوکرینیوں کی لاشیں استعمال کرکے روس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: سرگئی لاوروف پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر کابینہ کمیٹی اجلاس: ڈسکوز فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری بھارتی آبی دہشت گردی، دریائے چناب کا پانی روک لیا گیا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: عابد شیر علی

پارسل کے نام پر واٹس ایپ ہیک کرنے والا نیا گروہ سرگرم

Web Desk

22 August 2026

اسلام آباد: ملک میں سائبر کرائم کا ایک نیا اور خطرناک طریقہ سامنے آیا ہے جس میں جعل ساز کوریئر کمپنیوں کے نمائندے بن کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر رہے ہیں اور ان کے دوستوں اور رشتہ داروں سے رقم بٹور رہے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، جعل ساز گروہ شہریوں کو فون کر کے دعویٰ کرتا ہے کہ ان کا ایک انتہائی اہم پارسل آیا ہوا ہے، لیکن ڈیلیوری یا پتے کی تصدیق کے لیے انہیں ایک کوڈ بتانا ہو گا۔ جیسے ہی شہری اپنے موبائل پر موصول ہونے والا تصدیقی او ٹی پی (OTP) کوڈ کال کرنے والے کو بتاتے ہیں، ہیکرز ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اپنے ڈیوائس پر منتقل کر لیتے ہیں۔

اکاؤنٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہیکرز متاثرہ شخص کے رابطہ نمبرز (Contacts) پر ایمرجنسی اور فوری مالی مدد کے جھوٹے پیغامات بھیج کر پیسے مانگتے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ان نون کالر کے ساتھ اپنا واٹس ایپ پن یا او ٹی پی کوڈ ہرگز شیئر نہ کریں اور اپنے واٹس ایپ میں ٹو سٹیپ ویریفیکیشن (Two-Step Verification) کا عمل فوری فعال کریں۔