LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی

Web Desk

22 August 2026

لاہور: لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی سرکاری ادویات اور طبی سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں اینٹی بائیوٹکس، معدے کے علاج کے انجکشنز، سرجیکل گلوز، برنولہ، اور سی وی پی (CVP) لائنز سمیت دیگر اہم سرکاری طبی سامان شامل تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کی کارروائی کے دوران ملزم مبشر اقبال کے قبضے سے چوری شدہ ادویات اور تمام طبی سامان برآمد کر لیا گیا۔

دورانِ تفتیش گرفتار ملزم مبشر اقبال نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے ادویات چوری کرنے کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال کے ڈسپنسر میاں حامد ندیم پر عائد کر دی۔ ملزم کا ادعا تھا کہ ڈسپنسر خود اسے ادویات اٹھانے کے لیے بلایا کرتا تھا، جس کے بعد وہ یہ سامان منتقل کرتا تھا۔

ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فرہاد حسین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور پولیس میں مقدمہ درج کروایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ ہسپتال کے اندر موجود دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی نشاندہی ہو سکے۔