نیدرلینڈز: خاتون کے بیڈروم کی الماری سے سانپ برآمد
Web Desk
21 August 2026
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز (ڈچ) کے صوبے لمبرخ کے قصبے بلیرک (Blerick) میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کو اپنے بیڈروم کی الماری سے کپڑے نکالتے ہوئے ایک اژدہا (Python) دکھائی دیا، جس پر خاتون نے فوری طور پر ایمرجنسی حکام کو اطلاع دی۔مقامی پولیس اور اینمل پولیس (Dierenpolitie) کے مطابق، خاتون نے حکام کو خوفزدہ حالت میں رپورٹ کیا کہ اس نے اپنے بیڈروم کے فرش پر کپڑوں کے درمیان ایک سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا، جو بعد میں اس کی الماری کے اندر جا گھسا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔پولیس تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ سانپ ایک غیر زہریلا ‘ریٹیکیولیٹڈ پائتھون’ (Reticulated Python) تھا، جو کہ ابھی کم سن تھا۔ یہ سانپ ملحقہ گھر میں رہنے والی ایک پڑوسی کا پالتو جانور تھا، جو اپنے انکلوژر (Terrarium) سے فرار ہو کر خاتون کے گھر میں داخل ہو گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر سانپ کی مالکن نے فوری طور پر خاتون کے گھر پہنچ کر الماری میں موجود اپنے پالتو سانپ کو پہچانا اور اسے بحفاظت پکڑ کر واپس لے گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کی مالکن اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ یہ غیر زہریلا اژدہا اپنے فریم سے کیسے فرار ہوا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعے کا اعادہ نہ ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
نالی کی صفائی کے دوران مزدوروں کو قیمتی خزانہ مل گیا
21 August 2026
یو اے ای: خاتون نے ایک اسٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا ڈالا
20 August 2026
آوارہ کتوں سے پریشان شہری خود ’کتا‘ بن کر احتجاج کرنے پہنچ گیا
19 August 2026
امریکی ریاست آئیووا میں 2 کمسن بچوں نے برف فروخت کرکے سیکڑوں ڈالر کما لیے
19 August 2026
دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتے نے عالمی مقابلہ جیت لیا
18 August 2026
چلتی کار کے بونٹ سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
18 August 2026
’آسیب‘ کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ سکول چھوڑ دیا
17 August 2026
سیکڑوں سیکاڈاز کی مسلسل آوازیں، 18 سالہ نوجوان عارضی سماعت سے محروم
17 August 2026