اگست کے اختتام پر ایک شاندار فلکیاتی منظر کی پیشگوئی
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: رواں ماہ اگست کے اختتام پر فلکیاتی دنیا میں ایک نایاب اور دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا، جب 27 اور 28 اگست 2026 کی درمیانی شب سال کا ایک اہم جزوی چاند گرہن (Partial Lunar Eclipse) واقع ہوگا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق، اگرچہ یہ تکنیکی طور پر مکمل گرہن نہیں ہوگا، لیکن چاند کی سطح کا تقریباً 96 فیصد حصہ زمین کے گہرے سائے (Umbra) سے گزرے گا۔ اس دوران سورج کی روشنی زمین کے کرۂ ہوائی (Atmosphere) سے ریفریکٹ (Refract) ہو کر چاند پر پڑے گی، جس سے چاند کا بڑا حصہ سرخی مائل نارنجی رنگ اختیار کر لے گا اور آسمان پر ‘بلڈ مون’ (Blood Moon) جیسا خوبصورت منظر دکھائی دے گا۔
عالمی وقت (UTC) کے مطابق یہ جزوی چاند گرہن 28 اگست کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ اور افریقہ کے مختلف خطوں میں شہری اس منظر کا نظارہ کر سکیں گے۔ نیویارک اور ٹورنٹو میں یہ مقامی وقت کے مطابق 28 اگست کی رات 12:12 بجے، شکاگو میں 27 اگست کی رات 11:12 بجے، جبکہ لاس اینجلس میں رات 9:12 بجے اپنے نقطۂ عروج پر ہوگا۔
سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ چاند گرہن کو عام آنکھ سے دیکھنا مکمل طور پر محفوظ ہے اور سورج گرہن کے برعکس اسے دیکھنے کے لیے کسی قسم کے حفاظتی فلٹرز یا خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں ہوتی۔
متعلقہ عنوانات
ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت، کنٹینٹ کری ایٹرز کیلئے مالی پیکیج کی پیشکش
21 August 2026
وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21 August 2026
چاند کی سطح پر راکٹ ٹکرانے کے بعد بننے والے گڑھے کی تصاویر جاری
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026
ایپل کے ہوم پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں
20 August 2026
یوٹیوب کا ویڈیوز کے ویوز شمار کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان
20 August 2026
پاکستان کے طالب علموں کیلئے ایک برس تک گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن فری
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026