LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

Web Desk

21 August 2026

کراچی: آوارہ کتوں کی بچھاڑ اور سگ گزیدگی کے واقعات کے بعد سندھ میں ریبیز (Rabies) کے باعث ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ریبیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) کراچی کے حکام کے مطابق، زیرِ علاج 11 سالہ بچہ ابوبکر جمعہ کی صبح دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کا تعلق اندرونِ سندھ کے ضلع میرپور خاص سے تھا، جسے شدید حالت میں چند روز قبل علاج اور نگہداشت کے لیے کراچی کے جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔

متوفی بچے کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ابوبکر کو تقریباً دو ماہ قبل ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد مقامی سطح پر اسے اینٹی ریبیز ویکسین (ARV) بھی لگوائی گئی تھی، تاہم اس کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ طویل تڑپ کے بعد جاں بحق ہو گیا۔

سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی روز افزوں تعداد اور سگ گزیدگی کے مسلسل واقعات کے باعث ریبیز سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ طبی ماہرین نے اینٹی ریبیز ویکسین کی کوالٹی، بروقت فراہمی اور کولڈ چین کی دیکھ بھال پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ عوامی حلقوں نے حکومتِ سندھ اور بلدیاتی اداروں سے آوارہ کتوں کی تلفی اور کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔