LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

ایپل کے ہوم پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

Web Desk

20 August 2026

ٹیک کمپنی ‘ایپل’ کی جانب سے ڈسپلے سے لیس ایک بالکل نئے اسمارٹ اسپیکر (جسے غیر رسمی طور پر ہوم پیڈ یا ہوم ہب کہا جا رہا ہے) کو رواں سال کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔

حال ہی میں جاری کیے گئے میک او ایس (macOS) کے بیٹا ورژن 26.7 کے کوڈ تجزیے سے اس ڈیوائس کی لانچنگ اور اس کے خصوصیات سے متعلق اہم اشارے سامنے آئے ہیں، تاہم کمپنی کی جانب سے اس کے حتمی نام کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

کوڈ کے معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نیا اسمارٹ ڈسپلے ‘tvOS’ کے ایک ترمیم شدہ ورژن پر چلے گا، لیکن اس کا یوزر انٹرفیس (UI) اور ہوم اسکرین کا انداز بڑی حد تک ‘ایپل واچ’ سے مشابہ ہو گا۔ اس کی ہوم اسکرین پر ‘فیسز’ اور ‘فیس گیلری’ کے آپشنز دستیاب ہوں گے، جہاں صارفین مختلف ویجٹس، اسمارٹ اسٹیکس اور آئی فون ایپ ویجٹس کو اپنی مرضی کے مطابق شامل اور ترتیب دے سکیں گے۔

صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوائس میں ایک سیکیورٹی فیچر بھی شامل کیا جائے گا، جس کے تحت ذاتی نوعیت کے معلومات والے ویجٹس صرف اسی وقت اسکرین پر ظاہر ہوں گے جب صارف کا آئی فون ڈیوائس کے قریب موجود ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ایپل اس ڈیوائس کو دو مختلف ڈیزائنز اور ورژنز میں پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے؛ ایک ماڈل اسپیکر بیس کے ساتھ ٹیبل پر رکھنے کے لیے ہوگا، جبکہ دوسرا ماڈل دیوار پر نصب (وال ماؤنٹ) کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔