LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ

Web Desk

19 August 2026

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کا قیام ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کی جانب ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کا باقاعدہ طور پر پاکستان میں آمد اور دفتر قائم کرنا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت پر عالمی ٹیکنالوجی اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح مظہر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ تاریخی پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف کے ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ وژن کی عملی عکاسی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے باصلاحیت نوجوانوں، خواتین اور نوخیز سٹارٹ اپس (Startups) کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس ڈیجیٹل انقلاب کے نتیجے میں ملکی سطح پر روزگار اور کاروبار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوگل کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل مہارتوں، مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید وسیع اور مضبوط بنایا جائے گا۔

شزا فاطمہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس اشتراک کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ ‘کروم بکس’ (Chromebooks) کی علاقائی ممالک کو برآمدات کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوگل اور دیگر عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا باہمی تعاون پاکستان کے تکنیکی شعبے میں ایک نئے اور جدید دور کا آغاز ثابت ہوگا۔