29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دینے کا الزام
Web Desk
18 August 2026
امریکا کی 29 ریاستوں کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی ‘میٹا’ (Meta) کے خلاف نوجوانوں کو اپنے پلیٹ فارمز کا عادی بنانے اور ان کی ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچانے کے الزامات پر دائر کیے گئے مقدمے کی باقاعدہ سماعت کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں شروع ہو گئی ہے۔ عدالت کے مطابق اس کیس کی کارروائی 6 سے 8 ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس مقدمے کی قیادت کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی کے اٹارنی جنرلز کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں دائر 233 صفحات پر مشتمل شکایت میں میٹا پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے الگورتھم، لامحدود سکرولنگ اور مسلسل نوٹیفکیشنز کا ایسا ڈیزائن تیار کیا جو کم عمر صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت ایپ پر گزارنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ میٹا پر والدین کی اجازت کے بغیر 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا بھی الزام ہے، جو امریکی وفاقی و ریاستی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری سمیت کئی اہم شخصیات کے بیانات قلمبند کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب میٹا نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ ریاستوں کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔
یہ قانونی اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی نیو میکسیکو کی ایک عدالت نے میٹا کو بچوں کی حفاظت سے متعلق کیس میں 567 ملین ڈالر جرمانے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر موجودہ کیس میں 29 ریاستیں کامیاب ہوتی ہیں تو میٹا کو سنگین مالی جرمانوں کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور فیس بک کے بنیادیں ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
چین نے اے آئی ساتھی فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز عملاً ممنوع قرار دے دیں
17 August 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 17 کی بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی
17 August 2026
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی
17 August 2026
گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن
17 August 2026
ایپل کی جانب سے 110 ممالک کے صارفین کو سیکیورٹی الرٹ جاری!
16 August 2026
ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے مختلف اے آئی ایجنٹس آپس میں لڑ پڑے
16 August 2026
واٹس ایپ کا صارفین کو فراڈ سے بچانے کے لیے اہم اقدام
16 August 2026