LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پیشکش کا جواب دیدیا: امریکی صدر libya-coast-migrant-boat-tragedy-50-rescued-7-dead-emergency-rescue لیبیا کے ساحل کے قریب امدادی جہاز نے 50 تارکین وطن کو بچا لیا، 7 ہلاک ترک صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، ایران اور غزہ جنگ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی قرار نیتن یاہو اور جیرڈ کشنر کی ملاقات، حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے پر اتفاق

’آسیب‘ کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ سکول چھوڑ دیا

Web Desk

17 August 2026

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے گاؤں ڈوما میں واقع ایک سرکاری بورڈنگ سکول کے تقریباً 600 طلبہ پراسرار خوف اور آسیبی افواہوں کے باعث ہاسٹل چھوڑ کر گھروں کو لوٹ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 جولائی کو سکول کی 4 طالبات اچانک بے قابو ہو کر چیخنے چلانے، رونے اور بعد میں غیر معمولی انداز میں ہنسنے لگیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد سکول میں یہ افواہ پھیل گئی کہ طالبات پر آسیب کا سایہ ہے، جبکہ بعض دیگر بچوں نے پازیب بجنے کی عجیب آوازیں سنائی دینے کا دعویٰ بھی کیا۔ مجموعی طور پر 810 طلبہ والے اس ادارے سے خوف کے باعث چند دنوں میں ہی اکثریت خالی ہو گئی۔

سکول اور ہاسٹل کا معائنہ کرنے والے صحت کے ماہرین نے کسی بھی قسم کی مافوق الفطرت یا پراسرار طاقت کے شواہد کو مسترد کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ شدید ذہنی دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ماس ہسٹیریا (Mass Hysteria) کی کیفیت ہے، جس کے اثرات بعد میں گاؤں کی بعض دیگر خواتین میں بھی دیکھے گئے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق واقعے کو لے کر علاقے میں مختلف مفروضے پھیل گئے۔ کچھ کا ماننا تھا کہ سکول میں موجود ‘مہوا’ کا پرانا درخت کاٹنے سے ارواح ناراض ہوئیں، جبکہ بعض نے اسے مقامی مندر کی بے حرمتی اور ایک قبائلی نوجوان کی موت سے جوڑ دیا۔سکول کے سربراہ سنجے چوہدری کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام اور ماہرینِ نفسیات کی ٹیمیں بچوں اور والدین کی کونسلنگ کر رہی ہیں، خوف کے بادل چھٹنے کے بعد کچھ طلبہ نے واپس آنا شروع کر دیا ہے۔