ایران پالیسی پر سوالات، اتحادی امریکی صدر کی سفارتی حکمت عملی سے ناخوش
Web Desk
17 August 2026
امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے میں ناکامی اور غیر مستقل سفارتی حکمتِ عملی کے باعث خلیجی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید مایوس اور ناخوش ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں امریکی پالیسیوں کو لے کر شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور کئی ممالک نے اپنی سرزمین پر قائم امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی اور انہیں برقرار رکھنے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ان پر نظرثانی کا غور شروع کر دیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ میں مکہ دفاعی معاہدے کو امریکہ کے لیے ایک اہم پیغام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اب اپنی دفاعی سیکیورٹی کے لیے صرف امریکہ پر انحصار نہیں کرنا چاہتے۔ خلیجی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف بارہا فوجی کارروائی کی دھمکیاں دیں اور پھر مذاکرات میں پیشرفت کا حوالہ دے کر پیچھے ہٹ گئے، جس کے باعث امریکی انتظامیہ کی ایران پالیسی کو غیر مستقل، غیر متوقع اور ناقابلِ بھروسہ سمجھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026