افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
Web Desk
17 August 2026
افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکہ سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے اور ملک کے معدنی وسائل و بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے باب کو ختم سمجھتے ہیں اور اب باہمی احترام پر مبنی مثبت روابط کا نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان عوام اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کی موجودگی قبول نہیں کریں گے، تاہم وہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کے سرمائے کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے خواتین کی تعلیم اور حقوق پر عائد پابندیوں سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ امریکی ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ طالبان انسدادِ دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان سے بات چیت صرف امریکی مفاد کے تحت ہی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی انخلا کے پانچ سال بعد بھی بین الاقوامی برادری یا اقوام متحدہ نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026