LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران سے خفیہ رابطوں کا انکشاف افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے: یاسمین فواد مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ کاکروچ جنتا پارٹی کا ’’سکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کا آغاز

سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار

Web Desk

17 August 2026

سعودی عرب کے تمام علاقوں میں کی جانے والی مشترکہ سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران 6 سے 12 اگست کے عرصے میں اقامہ، لیبر اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 14 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 7,216 افراد اقامہ قانون، 3,843 بارڈر سیکیورٹی اور 3,483 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ اس کے علاوہ سرحد سے غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش پر 1,457 افراد اور مملکت سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے 19 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں میں 67 فیصد ایتھوپیائی، 32 فیصد یمنی اور 1 فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ان تارکین کو رہائش، ٹرانسپورٹ اور ملازمت کی سہولیات دینے والے 22 افراد کو بھی حراست میں لیا ہے، جبکہ قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد 12,945 مخالفت کرنے والوں کو اب تک ملک بدر (ڈی پورٹ) کیا جا چکا ہے۔