LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران سے خفیہ رابطوں کا انکشاف افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے: یاسمین فواد مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ کاکروچ جنتا پارٹی کا ’’سکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کا آغاز

یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے

Web Desk

17 August 2026

یمن میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فورسز کی کارروائیوں، جھڑپوں اور ڈرون حملوں میں 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں جنوب مغربی صوبے تعز میں پیش آئیں، جسے حالیہ کشیدگی کے بعد سے حوثیوں کا اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق نام نہاد ’الصمد بریگیڈ‘ سے تھا، جبکہ حوثیوں کے زیرِ کنٹرول دارالحکومت صنعا کے ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔

یمنی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا نے تعز میں دوبارہ کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تازہ دم دستے اور کمک بھیج دی ہے۔ جنگجوؤں کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے حوثیوں نے اپنے زیرِ تسلط علاقوں کی جیلوں سے سنگین جرائم اور منشیات کے کیسز میں ملوث 850 سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ صوبہ ذمار سے مزید 1,400 قیدیوں کو اس شرط پر رہائی دینے کی تیاریاں جاری ہیں کہ وہ محاذِ جنگ پر جا کر لڑائی میں حصہ لیں گے۔