LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ امریکی ریاست انڈیانا میں طوفان، سیلاب سے 6 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی یمن میں 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران سے خفیہ رابطوں کا انکشاف افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار سرسبز پہاڑ اور شفاف پانی ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے: یاسمین فواد مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ کاکروچ جنتا پارٹی کا ’’سکول ٹھیک کرو‘‘ مہم کا آغاز

آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی

Web Desk

17 August 2026

آئرلینڈ کی کاؤنٹی کلڈیئر میں علی الصبح ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ آئرش پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً 3 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی سڑک کی مخالف سمت (Wrong Side) میں جا رہی تھی، جس کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی سے اس کا شدید فرنٹل تصادم ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک گاڑی میں سوار 5 نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دوسری گاڑی میں موجود 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں دو خواتین کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ ایک نوجوان خاتون اور ایک بچہ بھی شدید زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئرش پولیس کے علاوہ آزادانہ تحقیقاتی ادارے ‘فوسرو’ (Fosra) نے بھی واقعے کی باضابطہ اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔